پاکستان
07 ستمبر ، 2012

صوابی: گورنمنٹ اسکول میں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

صوابی … صوابی کے علاقے شیوہ میں گورنمنٹ اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے شیوہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر 4 میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :