05 اگست ، 2020
اسلام آباد کے سیشن کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست خارج کردی۔
عدالت نے فریقین کوسننے کے بعد سنتھیا رچی کا مؤقف مسترد کردیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ سنتھیا رچی رحمان ملک پرالزامات عدالت میں ثابت نہیں کرسکیں۔
عدالتی فیصلے پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا، یہ تومحترمہ بے نظیر بھٹو کی عزت کاسوال تھا، عام جیالے کا بھی ہوتا تو کمیٹی کا نوٹس واپس نہ لیتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست پولیس نے مسترد کر دی تھی۔
اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا تھا۔