گذشتہ ماہ برآمدات میں 25.8 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2019ء کے مقابلے جولائی 2020ء میں تجارتی خسارے میں 10.24 فیصد کمی ہوئی،فوٹو:فائل

وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گذشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25 اعشاریہ 8 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 6 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالرز رہا جو کہ جون 2020ء کے مقابلے میں 25 اعشاریہ 8 فیصد اور جولائی 2019ء کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2019ء کے مقابلے جولائی 2020ء میں تجارتی خسارے میں 10.24 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی 2020 میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 2.12 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :