پاکستان
07 ستمبر ، 2012

کوئٹہ، فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن جاں بحق

کوئٹہ، فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن جاں بحق

کوئٹہ… کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایس پی انویسٹی گیشن جاں بحق ہو گئے۔ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیشی کیلئے آرہے تھے جب ائیرپورٹ روڈ پر ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جمیل کاکڑ زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :