Time 06 اگست ، 2020
پاکستان

دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ملزمہ نیہا کوحراست میں لے لیا گیا

دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ملزمہ نیہا کوحراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمہ کو کل لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش کیا جائے گا، دوسری ملزمہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 26 فروری کوعاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے دولہا نے دلہن نیہا سے ساتھ بیاہ رچایا   لیکن شادی اس وقت مشکوک ہوگئی جب نیہا کے والد امجد حسین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور بتایا کہ یہ جوڑا دلہا دلہن کا نہیں بلکہ یہ دو لڑکیوں کے درمیان ایک ناجائز تعلق ہے۔

علی آکاش اور نیہا عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے علی آکاش کو جنس کے تشخیصی ٹیسٹ کے لیے اسپتال جانے کا حکم دیا، علی آکاش نے اسپتال جانے کی بجائے نیہا کو طلاق دی اور فرار ہو گیا۔

علی آکاش کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی آخری لوکیشن والٹن روڈ لاہور ہےا وراس کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیہا کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :