Time 07 اگست ، 2020
پاکستان

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

سندھ کے دیگر شہروں لاڑکانہ، سانگھڑ، میرپورخاص، خیرپور، بدین اورٹنڈو الہ یار میں دوسرے روز بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارشوں کے باعث دادو کی گاج ندی میں طغیانی آگئی۔

حیدرآباد میں بجلی کی بندش پر شہریوں نے حیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب، خضدار اور حب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور حب میں سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

پنجاب کے شہروں رحیم یار خان، چکوال  میں تیز بارش ہوئی جب کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ 

دوسری جانب کراچی میں بھی مون سون جم کر بارش برسا رہا ہے اور دوسرے روز بھی مخلتف علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :