Time 08 اگست ، 2020
دنیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد ہلاک

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع اڈوکی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 کے قریب مکانات تباہ ہو گئے جب کہ 22 افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اڈوکی کے ممبر اسمبلی نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا رہا ہے جب کہ 44 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اڈوکی میں بارش کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز خراب موسم کے باعث کیرالہ میں ایک مسافر طیارہ بھی لینڈنگ کے دوران پھسل کر آبادی میں جا گھسا تھا، طیارہ حادثے کے تنیجے میں اب کت 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :