بیروت دھماکا: پاکستان کیجانب سے 8 ٹن دوائیں اور امدادی سامان لبنان پہنچ گیا

بیروت دھماکے کے بعد دنیا بھر سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی لبنان کی مدد کی گئی ہے۔

پاکستانی طیارہ امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا جس میں 8 ٹن ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر نجیب درانی نے امدادی سامان لبنانی وزارت خارجہ کے حوالے کیا۔

خیال رہے کہ 4 اگست کو لبنان کا درالحکومت بیروت ایک زور دار دھماکے سے گونج اٹھا تھا جس کی شدت اس قدر تھی کہ پورٹ مکمل تباہ ہوگئی اور کئی کلومیٹر تک عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکوں میں اب تک 157 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ دھماکوں سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں :