Time 08 اگست ، 2020
پاکستان

احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایل این جی کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا لیکن ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات اور غلط نمبرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا اور نیب کو  ریفرنس درستی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا ہے جس میں مفتاح اسماعیل، عبداللہ شاہد خاقان اور شیخ عمران الحق بھی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل نیب راولپنڈی نے سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔

مزید خبریں :