Can't connect right now! retry

ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ زوم میں بڑی تبدیلی

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کی جانے والی معروف ایپ زوم نے اسنیپ چیٹ کی طرح متعدد نئے فلٹرز  ایپ میں شامل کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم میں اسنیپ چیٹ کی طرح بے شمار فلٹرز شامل کیے گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد صارفین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

ویڈیو کالنگ ایپ زوم میں شامل کیے جانے والے یہ تمام فلٹرز 'ورچوئل بیک گراؤنڈ آپشنز' میں موجود ہیں۔

دوسری جانب فلٹرز کے علاوہ ایپ میں صارفین کو بہتر دکھانے کے لیے 'اسکن اسموتھ' اور 'لائٹننگ ایڈجسمنٹ' کے آپشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو استعمال کر کے صارف اپنے آپ کو بہتر دکھا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں زوم میں کالنگ کے دوران شور شرابے کی آواز کو دبانے کے لیے 'نوائس سپریشن' فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے آپ اپنے ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں اور دفتری امور آن لائن کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ویڈیو کالنگ ایپ کا استعمال بے حد زیادہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM