10 اگست ، 2020
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک ایک زہریلہ جام ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔
بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا، لیکن ہاں یہ ایک زہریلہ جام ہے۔سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والا معاملہ۔"
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے۔