Time 03 اگست ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدنے کا خواہشمند

فوٹو فائل—

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق بات چیت جاری رہے گی۔

دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق چینی انٹیلی جنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پابندی کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا۔ 

تاہم اب ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ کمپنی کے سی ای او نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے اور دونوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔ 

اس سلسلے میں قومی سلامتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

 اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی دھمکی دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ چین ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کر سکتا ہے مگر ٹک ٹاک کی کمپنی نے الزام کی تردید کی تھی۔


مزید خبریں :