دنیا
Time 11 اگست ، 2020

نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ بعدکورونا کیس کی تصدیق

— فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 8 جون کو ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا مگر چند روز بعد ہی 16 جون کو 2 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزرات صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا شخص 30 جولائی کو میلبرن سے نیوزی لینڈ آیا تھا جس نے پہلے آئسولیشن اختیار کی اس کے بعد جب کورونا ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ منفی آیا لیکن چند دن گزرنے کے بعد جب دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو آکلینڈ میں علاج کے لیے منتقل کردیا ہے کیوں کہ ان میں علامات پائی گئیں ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ کورونا وائرس پھیل نہ سکے۔

یاد رہے کہ نیوز لینڈ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مقامی سطح پر کورونا کا کوئی کیس اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ 8 جون کے بعد سے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے افراد کے ہیں۔

16 جون کو سامنے آنے والے دونوں کیسز بھی برطانیہ سے نیوزی لینڈ پہچنے والی خواتین کے تھے۔  

ان دو کیسز کے بعد سے نئے کیس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی، تاہم  آج تقریباً ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے بعد  نیوزی لینڈ کی وزرات صحت کی جانب سے کوروناکے نئے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 1570 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 22 ہے۔

مزید خبریں :