کھیل
Time 11 اگست ، 2020

یاسر شاہ کیخلاف نامناسب زبان، اسٹیورٹ براڈ پر والد نے جرمانہ کردیا

 
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسٹیورٹ براڈ پر میچ فیس کا15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے— فوٹو:فائل

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر میچ ریفری نے  انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو سزا سنادی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  اعلامیے کے مطابق اسٹیورٹ براڈ نے یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کی تھی اور انہوں نے  اپنی غلطی بھی تسلیم کرلی ہے۔

 یہ واقعہ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز  میں پیش آیا تھا جس میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد فاسٹ بولر نے ان کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

اعلامیے کے مطابق  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسٹیورٹ براڈ  پر میچ فیس کا15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ سزا اسٹیورٹ براڈ  کے والد اور  سابق انگلش اوپنر کرس براڈ کی جانب سے سنائی گئی ہے جو اس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں :