Time 13 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی کے مسائل پر سندھ حکومت سے اتفاق نہ ہوا تو سخت کارروائی کے سوا چارہ نہیں: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق کا سندھ حکومت سے فریم ورک پر اتفاق نہ ہوا تو سخت کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کو رُلتا اور پستا ہوا نہیں دیکھ سکتی، شہر کے لیےٹھوس فریم ورک بنا رہے ہیں جس میں سندھ حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے فریم ورک پر اتفاق نہ ہوا تو سخت کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا  اور سخت ایکشن آرٹیکل 149کی شق 4کا نفاذ بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنڈز ہمارے حوالے کرے تو مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کوئی اور فریم ورک بنالے مگر اس کی قیادت وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سندھ حکومت کے فنڈز صوبے کو منتقل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کراچی کے مسائل پر صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ 

مزید خبریں :