Time 13 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی: محکمہ جنگلی حیات نے گھر میں رکھے گئے شیر تحویل میں لے لیے

محکمہ جنگلی حیات نے کراچی کے علاقے گلشن حدید کے گھر میں رکھے گئے  شیر تحویل میں لے لیے۔

 محکمہ جنگلی حیات سندھ کے چیف کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق تحول میں لیے گئے شیروں کو کراچی چڑیاگھر منتقل کیاجائےگا اور شیروں کے کھانے پینے کا خرچہ بھی مالکان چڑیا گھر کو دیں گے۔

جاوید مہر کے مطابق اگر مالک ایک ماہ میں یہ شیر فروخت نہیں کرپایا تو تمام 6 شیر سرکاری ملکیت ہوجائیں گے۔

چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شہری زوہیب نے ڈیڑھ سال قبل لاہورکے کسی شخص سے شیرکے بچےخریدے تھے اور انہیں پنجروں میں شیروں کی فارمنگ اورکاروبارکی نیت سے رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید کے معظم ٹاؤن میں شیر کمپاؤنڈ سے باہر نکل آئے تھےجس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مزید خبریں :