نیب آفس کے باہر سے گرفتار لیگی کارکنان ضمانت پر جیل سے رہا

فوٹو: ن لیگ/ٹوئٹر

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جیل سے رہا ہونے والے کارکنوں کا کیمپ جیل لاہور کے باہر دیگر لیگی کارکنوں نے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جتنے بھی مقدمے بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، انہیں گھر بھجوا کر ہی دم لیں گے۔ 

عمران نذیر نے الزام عائد کیا کہ نیب آفس کے باہر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی فیاض چوہان نے کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ نیب آفس کے باہرگرفتار ہونے والے کارکنوں نے ووٹ کو عزت دو کا عملی مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

مزید خبریں :