دنیا
Time 14 اگست ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی، جشن آزادی کے طور پر منایا گیا

فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جشن آزادی کے طور پر منایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کا پیغام دیا۔ 

سید علی گیلانی نے کہا کہ دعا ہے اسلام کا قلعہ پاکستان تمام سازشوں کو شکست دے کر درپیش چیلنجز سے مضبوطی سے نمٹنے میں کامیاب ہو، پاکستان ہمیشہ دنیا بھر میں مظالم کا شکار مسلمانوں کی طاقت اور امید کا مرکز بنا رہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر کشمیری جماعتوں نے جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں :