دنیا
Time 14 اگست ، 2020

ٹرمپ فراڈیے اور دغا باز ہیں، سابق وکیل نے کچا چھٹا کھول دیا

فوٹو فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور تہلکہ خیز کتاب سامنے آ گئی ہے جس میں ان کے سابق وکیل نے امریکی صدر کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے ’Disloyal‘ یعنی بے وفا کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے جس میں ٹرمپ کی زندگی کے ذاتی پہلوؤں کو  اجاگر کیا گیا ہے۔

 مائیکل کوہن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر کو بری  حرکتیں کرتے دیکھا۔

سابق وکیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں، بیوی میلانیا سے جھوٹ بولتےہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کو ٹیکس دھوکا دہی میں مدد دی گئی، اور ٹرمپ نے روس کے صدر  پیوٹن سے رابطوں کے لیے خفیہ بیک چینل بنایا، وہ  ایک دغاباز شکاری ہیں۔

مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ کو ان کی فیملی سے بھی زیادہ جانتا ہوں، میں نے ٹرمپ کو کلبز میں دیکھا ہے، وہ فراڈیے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محافظوں کے بغیر اصل روپ میں دیکھا ہے۔

 اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں ان سے متعلق بہت سے اہم انکشافات کیے ہیں جن میں انہیں جھوٹا اور خود پسند شخص قرار دینے کے ساتھ امریکیوں کے لیے خطرہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :