دنیا
07 ستمبر ، 2012

عراق : انسداد دہشتگردی یونٹ کا کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک

عراق : انسداد دہشتگردی یونٹ کا کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک

بغداد … شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی یونٹ کا کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ عراق کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الشرقت شہر کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے کمانڈر کرنل اسماعیل الجبوری تکریت جا رہے تھے ان کی کار میں پہلے سے نصب دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ یاد رہے کہ صرف اگست کے دوران عراق میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 278ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :