کھیل
Time 15 اگست ، 2020

کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر کھلاڑی بچوں سمیت سب خوش

فوٹو: جیو نیوز

کورونا وائرس کے باعث التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر بچے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سب خوش ہیں۔ 

‏کھیلوں کے میدان ایک بارپھر آباد ہو گئے ہیں  اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے، ‏اجازت ملتے ہی بچوں اور بچیوں نے بھی کھیلوں کے میدانوں کا رخ کر لیا ہے۔

‏انٹر نیشنل ویمن پلئیر افشاں نورین کا کہنا ہے کہ بہت خوشی ہے کہ دوبارہ گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملی ہے، ہمیں بس ایس او پیز کا خیال رکھنا ہے اور یہ چیز ذہن میں رکھنا ہے کہ ابھی کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

قومی ہاکی کھلاڑی اظفر یعقوب کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کے بعد میدان میں ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، خوش ہیں کہ سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مشکلات تو آغاز میں ہوں گی  کیونکہ آپ نے فٹنس پر جتنا بھی کام کیا ہوا جاگنگ کی ہو جب ٹرف پر ٹریننگ کرتے ہیں اس کے لیے مزید اسٹیمنا کی ضرورت ہوتی ہے، ٹیم ٹریننگ بھی عرصہ دراز سے نہیں کی اس کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آئیں گی لیکن جوں جوں وقت گزرے گا بہتری آئے گی۔

‏کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 5 ماہ میں فٹنس پر تو کام کیا لیکن اب گراؤنڈز میں اسکلز پر توجہ دیں گے، چند ہفتوں میں پہلے والے ردہم میں آجائیں گے۔

مزید خبریں :