کھیل
Time 15 اگست ، 2020

بھارتی کرکٹر سریش رائنا بھی دھونی کے نقش قدم پر چل پڑے

رائنا دھونی کی قیادت میں 2011ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے،فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سریش رائنا نے بھی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نقش قدم پر چلے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔


 دھونی کے اعلان کے چند منٹس بعد ہی سریش رائنا نے بھی انسٹاگرام پردھونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ  کے ساتھ کھیلنا انتہائی خوشگوار تھا اور اب بھی میں نے سچے دل اور فخر کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ کے ساتھ اس نئے سفر میں شامل ہوجاؤں'۔

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں سریش  رائنا کی ٹیم چنئی سپرکنگ کی انتظامیہ نے بھی ان کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ جارح مزاج بلے باز سمجھے جانے والے سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ ،226 ایک روز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے جب کہ وہ دھونی کی قیادت میں  2011ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

مزید خبریں :