Time 16 اگست ، 2020
پاکستان

بدین میں نہری پانی کی قلت؛ 20 سے زائد دیہات کا احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں 20 سے زائد دیہات کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

 بدین کے علاقے پنگریو اور ملکانی شریف کے 20 سے زائد دیہات میں مکینوں نے پولیو ورکروں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کیا اور پولیو کی ٹیموں کو گھروں اور دیہات سے واپس بھیج دیا۔

تحصیل ٹنڈوباگو میں پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر کھیم چند کے مطابق انہوں نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے اور پولیو مہم کے بائیکاٹ سے 4 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او آبپاشی کے جبری تبادلے اور نہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا گیا۔

مختیار کار ٹنڈوباگو عبدالغفور لاکھیر نے بتایا کہ دیہاتیوں کو رضامند کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس صوبہ سندھ میں اب تک 21 بچوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے۔ 

مزید خبریں :