نیوی کلب کو سیل کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیول سیلنگ کلب کو سیل کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے راول ڈیم کےکنارے نیوی سیلنگ کلب اور نیول فارمزکے خلاف کیسز کی سماعت  کی اور عدالت نے نیول سیلنگ کلب اور نیول فارمز میں آئندہ سماعت تک تعمیرات پرپابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں پر کوئی قانون کی حکمرانی نہیں، عدالت جو پٹیشن اٹھاتی ہے اس میں نظر آتا ہے قانون صرف کمزور کیلئے ہے، سی ڈی اے، ریونیو ڈپارٹمنٹ، متعلقہ ایس ایچ او سب ملوث ہوتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہر روز ایک نئی پٹیشن آتی ہے کہ قانون پر عمل نہیں ہورہا، جس کا کھوکھا ہوتا ہے اس کو نوٹس دیے بغیر گرا دیتے ہیں، جو بھی غیرقانونی کام کرے اس کی تعمیرات گرادیں تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا، اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہو۔

عدالت نے نیول سیلنگ کلب میں صرف ریپئرنگ کے کام کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :