Time 20 اگست ، 2020
پاکستان

ہوا کا کم دباؤ، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان

بھارتی ریاست راجستھان کے قریب ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ راجستھان میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹرف کے زیر اثر مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس سسٹم کے تحت کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں 21 اور 22 اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر، میر پور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معتدل بارش کے ساتھ کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 40 ملی میٹر تک بارش کی امید کی جا رہی ہے۔ 

مزید خبریں :