Time 21 اگست ، 2020
پاکستان

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ 7 ستمبر کوہوگا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ  7 ستمبر کو ہوگا، حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ 

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکول کھولنے پر مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2021 سے ملک بھر کے پرائمری اسکولوں میں یکساں نصاب نافذ کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ آرٹس اور کلچر کی تعلیم کے لیے ایک ہزار سے زائد اسکالرشپس دے چکے ہیں، غیر مسلم طلبہ ایتھکس کی بجائے اپنے مذہب کی تعلیم حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مزید خبریں :