23 اگست ، 2020
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی کی شرط پوری کرنے والی فضائی کمپنیوں کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایڈوائزری کی مدت 21 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گی جب کہ بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے قبل کورونا ٹیسٹ منفی کی شرط پوری کرنے والی ائیر لائنز پر سیٹ کا وقفہ رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والی پروازوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔
نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جب کہ جہاز کے کپتان کا انتظامات پر مطمئن ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔