23 اگست ، 2020
کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے سندھ کی وزیر برائے وومن ڈیویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے ناگن چورنگی کا دورہ کیا۔
کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ضلع وسطی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں میں دو روز بعد بھی پانی جمع ہے۔
بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے صوبائی وزیر شہلارضا نے ناگن چورنگی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے پانی صاف نہ ہونے اور دیگر مسائل پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔
بعد ازاں صورتحال سے تنگ شہریوں نے بنیادی سہولیات کے فقدان پر ناگن چورنگی پر دھرنا دے دیا جسے رینجرز نے مذاکرات کے بعد ختم کردیا۔