'بھارتی میڈیاکا پروپیگنڈا مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتا '

مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا جس پر انہوں نے بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے مہوش حیات کے خلاف من گھڑت اور بے سروپا خبریں چلائی گئیں اور صحافی اقدار کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کردار کشی اور پروپیگنڈے پر زبان بند نہیں کرسکتی اور مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی،مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈاکیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں، بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ اگر کسی کے ساتھ اسکینڈل بنانا ہو تو ہالی وڈ کے لیونارڈو کیپریو کے ساتھ بنانا۔

مزید خبریں :