کراچی میں بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

کراچی میں بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

آج پنجاب چورنگی انڈر پاس اور کورنگی کراسنگ پر ندی سے مزید ایک ایک لاشیں نکالی گئیں۔

شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 10 میں اپارٹمنٹ کی باؤنڈری وال گرنے سے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ بھر میں حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک 80 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان میں سے 47 افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روز جیسی بارش پہلے نہیں دیکھی، گزشتہ رات شہر کے دورے کے دوران پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے گاڑی بدلنا پڑی، کمر تک پانی سے گزر کر باہر نکلنا پڑا ، چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے لوگوں کے نقصانات کا سروے کریں،،،جن لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے حکومت ان کا ازالہ کرے گی۔

مزید خبریں :