Time 28 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم، موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی معطل

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور مختلف علاقوں میں موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی 24 گھنٹوں سے معطل ہے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لازمی خدمات کے دفاتر کو فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

حالیہ بارشوں سے موبائل فون کمپنیز کے انفرااسٹرکچرکو بھی نقصان پہنچا ہے اور موبائل فون کے بعد پی ٹی سی ایل پر بھی رابطہ ممکن نہیں رہا۔

مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جو رات 8 بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی۔

مزید خبریں :