کھیل
Time 29 اگست ، 2020

بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ ہوگیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اعلامیہ کے مطابق بابر اعظم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 2 ستمبر کو کاؤنٹی ٹیم جوائن کرلیں گے اور 4 اکتوبر تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

اعلامیےکے مطابق بابر اعظم آخری 7 میچز کے ساتھ ساتھ اگلے مراحل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں دیگر میچز کے لیے بھی سمرسیٹ کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کی تھی اور 578 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے ۔

نئے معاہدے کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر سمرسیٹ کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں۔

دوسری جانب سمرسیٹ کے ڈائریکٹر ا ینڈی ہرے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کرکٹر ہیں اور ان کی ٹیم نے ان کی اس سال سیزن میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بابر کی منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ محنت کی ، امید ہے کہ ان کی موجودگی ٹیم کے لیےکافی مفید رہے گی۔

مزید خبریں :