دنیا
08 ستمبر ، 2012

بھارت : نسلی فسادات میں اضافے پرمن موہن سنگھ کااظہارتشویش

بھارت : نسلی فسادات میں اضافے پرمن موہن سنگھ کااظہارتشویش

نئی دہلی… بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں نسلی فسادات کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی پولیس سربراہان کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نسلی فسادات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسلی فسادات کے خاتمے کیلئے پولیس فورس کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو پراپیگنڈہ کے انسداد کیلئے اقدامات بھی کرنے چاہئیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آزادی اظہار سے متعلق قوانین کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم نے پولیس پر زور دیا کہ وہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید خبریں :