Time 01 ستمبر ، 2020
پاکستان

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیےکوشاں ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک نظام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969ء میں ضروری ترامیم کی جائیں گی، جس کے بعد شہری نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شورومز پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی۔

واضح رہے کہ بائیو میٹرک نظام سے پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اب آسان ہوجائے گی، ٹرانسفر آرڈر فارم کے بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی اور شہریوں کو محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

مزید خبریں :