دنیا
Time 01 ستمبر ، 2020

متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیے

توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے— فوٹو:فائل

متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔

متنازع فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمےکا آغاز ہورہا ہے۔

 پیرس میں واقع میگزین کے دفتر میں ہونے والے حملے میں خاکے بنانے والا شخص اور دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی دن پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :