کھیل
Time 02 ستمبر ، 2020

حیدر علی کی ڈیبیو ففٹی پر دنیا بھر سے تعریفیں

حیدر علی کی ڈیبیو ففٹی پر  دنیا بھر سے ان کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹام موڈی نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کی تعریف میں ٹوئٹس کیں جب کہ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی فین ہوگئیں۔

نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ دی جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ڈین جونز قومی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ میں دیکھا تھا، وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہیں، آج حیدر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوِئی ہے۔ 

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کہا کہ حیدر علی کو دیکھ کر لگ رہا پاکستان کو ایک اچھا پلیئر مل گیا۔

 پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حیدر علی نے شاندار اور نڈر اننگز کھیلی۔

ندا ڈار کہتی ہیں کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا۔ 

دوسری جانب انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر ایسا گویا لکھتی ہیں کہ حیدرعلی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں جب کہ سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔

پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے سکندر سکندر بخت بولے مثبت یہی ہےکہ ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، وہ حیدر علی کو کھلانے کےحق میں نہیں تھے انہیں ڈر تھا کہ اتنا اچھا کھلاڑی پہلے میچ میں ناکام ہوگیا تو اس کا مستقبل خراب ہوجائےگا۔

سینئراسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کاکہنا ہےکہ حیدر علی کوکھلانے کے لیے تجزیہ کار اور عوام اسی لیے دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ بہترین کھلاڑی ہے تاہم دورے میں پاکستان کی بولنگ بری طرح ایکسپوز ہوگئی۔

مزید خبریں :