ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے لباس پر اعتراض کرنیوالے ناقد کو چُپ کرا دیا

اسرا بیلگیچ/فائل فوٹو

ترکی کی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ عرف حلیمہ سلطان نے ناقدین اور اخلاقیات کا درس دینے کی کوشش کرنے والوں کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےافراد انہیں سوشل میڈیا پر فالو ہی نہ کریں۔

اسرا بیلگیچ اسلامی تاریخ پر مبنی معروف ترک ڈرامےارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرتی ہیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ پاکستان میں انتہائی مقبول بھی ہیں لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین عام زندگی میں ان کے لباس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

حال ہی میں ایک فین نے ان کے لباس پر ایک تبصرہ کیا اور لکھا کہ "حلیمہ باجی برائے مہربانی ایسے لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھے نہیں ہیں۔"

اس تبصرے کے جواب میں "حلیمہ سلطان" یعنی اسرا بیلگیچ نے مذکورہ فین کو لکھا کہ "میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ"۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرا بیلگیچ نے ایک پوسٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کی وجہ سے تبصرے بند کر دیے تھے۔

مزید خبریں :