پاکستان
08 ستمبر ، 2012

بھارت کیساتھ تعلقات کے فروغ کا موقع گنوانانہیں چاہتے،پاکستان

 بھارت کیساتھ تعلقات کے فروغ کا موقع گنوانانہیں چاہتے،پاکستان

اسلام آباد…وزیر خارجہ حان ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ تعلقات کے فروغ کاکوئی موقع گنوانانہیں چاہتا،اور مذاکرات جاری رکھناچاہتا ہے،انہوں یہ بات اسلام آباد میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشناکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔حنا کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت سفری سہولتیں آسان کرنے کیلئے پْرعزم ہیں،تاجروں کوسہولیات فراہم کی جائیں گی، رواں سال کے آخرتک بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات معمول پرآجائیں گے، صدرزرداری منموہن ملاقات سے تعلقات بہترہوئے، پاکستان اوربھارت کے مشترکہ کمیشن کوفعال کیاگیا، پاکستان تعلقات بہتربنانے کاکوئی موقع ضائع نہیں کریگا، پاکستان اور بھارت کومستقبل کی طرف دیکھناچاہئے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کرآگے بڑھناچایئے، اب تک جوہواتاریخ تھااورہم تاریخ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے، پڑوسی ممالک کیساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور بھارت کیساتھ بہترتعلقات چاہتاہے۔

مزید خبریں :