21 دسمبر ، 2011
دورہ روڈ پشاور میں واقع اسپتال کے قریب دھماکا،8افراد زخمی
پشاور…پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔دورہ روڈ پشاور میں ایک نجی اسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔دو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جن میں ایک ای این ٹی وارڈ جب کہ دوسرا آرتھو پیڈک وارڈ میں زیر علاج ہے۔ دھماکے میں جھلسنے والے ایک زخمی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال کے برنس یونٹ منتقل کیا گیا ہے۔