Time 05 ستمبر ، 2020
پاکستان

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پاکستان (ایس ای سی پی) کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مغوی کی والدہ کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پیر کو دو بجے تک ساجد گوندل بازیاب نہ ہوئے تو سیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ساجد گوندل کی عدم بازیابی کی صورت میں چیف کمشنر اور آئی جی پولیس بھی عدالت پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے آج کے حکمنامے کی کاپی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :