09 ستمبر ، 2020
لاہور میں ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیا۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ شہر کا دورہ کرنے نکلے تو اس دوران ٹریفک وارڈن نے موبائل سننے پر سی سی پی او کا چالان کردیا۔
عمر شیخ پرائیویٹ گاڑی اور سادہ کپڑوں میں مختلف علاقوں کادورہ کررہے تھے، ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کا 500 روپے کا چالان کیا۔
سی سی پی لاہور نے چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو سراہا۔