پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2020

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایاگیا یہ 11 واں بھارتی ڈرون ہے۔

مزید خبریں :