کاروبار
Time 10 ستمبر ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 647 پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں انڈیکس 875 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 898 رہی۔

 شیئرز بازار میں آج 88 کرو ڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے بڑھ کر 8009 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

مزید خبریں :