دنیا
Time 11 ستمبر ، 2020

کورونا وائرس روکنے کیلئے گولی مارنے کا حکم

فائل فوٹو: سربراہ شمالی کوریا

شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں چین سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں شمالی کوریا میں اب تک وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور حکام اب ملک کے بوسیدہ صحت کے نظام کی وجہ سے فوجی طاقت کے ذریعے وائرس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے وائرس کی روک تھام کے لیے جنوری میں ہی چین سے ملنے والی سرحد کو بند کردیا تھا جب کہ جولائی میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی۔

ایک آن لائن کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر رابرٹ ابرامس کاکہنا تھا کہ بارڈر کی بندش نے مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ کیا تھا۔

امریکی کمانڈر نے کہا کہ شمالی کوریا نے چین سے ملنے والی سرحد پر ایک سے دو کلو میٹر کے علاقے میں بفرزون قائم کیا ہے۔

امریکی کمانڈر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا نے اس علاقے میں اسپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کردیا ہے اور فورسز کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :