Time 11 ستمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

خود کو اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ سمجھتی ہوں: عائشہ عمر

— عائشہ عمر (فائل فوٹو)

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں ایسا نہیں ہے۔

عائشہ عمر کا یہ بیان پنجاب پولیس کے افسر اور سی سی پی او لاہور کے عہدے پر موجود عمر شیخ کے ایک ٹی وی بیان کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے  موٹر وے پر گجرپور کے مقام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ خاتون کو رات تین بجے تنہا تین بچوں کے ساتھ گھر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا اور اگر وہ نکلی بھی تھیں تو انہیں موٹروے پر سفر کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اس بیان کے بعد انہیں تمام حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر  نے بھی اس حوالے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ہنگامی حالت میں رات کو گھر سے نکلنا پڑے گا۔ اس وقت کیا ہوگا جب اس کی فیملی کو ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہوگی؟"

عائشہ عمر  نے لکھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں میں رات ایک بجے سڑکوں پر خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر صرف اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہیں، یہاں تک کہ اپنی کار میں بھی غیرمحفوظ ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :