پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر شروع

بلوچستان میں 25 اگست سے کورونا وائرس کی نئی لہرشروع ہوگئی۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 10 اضلاع میں 55 کیسزسامنے آئے جب کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے رواں ہفتے میں 669 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق اب تک کورونا کےسب سے زیادہ کیسزکوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں کورونا کےصحتیاب افرادکی شرح 92فیصد تک ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 145 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13282 ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

مزید خبریں :