دنیا
Time 11 ستمبر ، 2020

ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکی قرار

آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ اور ارب پتی جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی امیر ترین امریکی قرار پائے ہیں۔

امریکی میگزین فوربز نے رواں سال کے 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست جاری کی ہے جس  کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس 179 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 111 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 85 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر  ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم ان کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ 2.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ 275 سے 352 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

امیر ترین امریکیوں کی رواں سال کی فہرست میں مزید 18 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جس میں زوم ویڈیو ایپلیکیشن کے سی ای او ایریک یوآن بھی ہیں۔

مزید خبریں :