پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

اولین ترجیح ہے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی طرف لے کر جائیں، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ موٹروے پر زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پولیس کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح ہے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی طرف لے کر جائیں، کچھ لوگ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، درندوں کےحقوق کہاں سے آگئے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔

فیصل جاوید نے وفاقی وزیرفواد چوہدری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فواد ریسرچ کا دائرہ بڑھائیں اور دیکھیں جہاں سخت سزائیں ہیں وہاں زیادتی کے واقعات کم ہوتےہیں۔


مزید خبریں :