پاکستان

اپوزیشن عددی اکثریت کے باوجود حکومتی بلوں کی منظوری نہ روک سکی

اپوزیشن عددی اکثریت کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلوں کی منظوری نہ روک سکی۔

دونوں ایوانوں میں مجموعی طور پر اپوزیشن کے پاس حکومتی بینچز سے 10 زیادہ ووٹ موجود ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی ارکان کی مجموعی تعداد 217 ہے جن میں سے  200 اجلاس میں شریک اور  16غیرحاضر تھے  جب کہ اسپیکر رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیتے۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 226 ہے جن میں سے اپوزیشن کے 190 ارکان نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور 36 غیر حاضر رہے۔

اپوزیشن کے 36 ارکان کی غیر حاضری کی وجہ سے آج مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی عددی اکثریت اقلیت میں بدل گئی اور 7 بلز منظور کیے گئے جن میں سے 4 بل ایجنڈے میں شامل تھے جب کہ تین ضمنی ایجنڈے کے تحت شامل کیے گئے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور بل پر ارکان کی گنتی میں ردوبدل کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں :