پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2020

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔

عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ سندھ حکومت بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

مزید خبریں :